malikamanatrawal
Dec 13
547
9K
10
21.8%
لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی–4 اٹک کے نامزد امیدوار ملک امانت خان راول نے گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ضلع اٹک کی سیاسی صورتِ حال، تنظیمی امور اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی عوامی رابطہ مہم، انتھک جدوجہد اور مؤثر سیاسی حکمت عملی کے باعث ضلع اٹک میں پاکستان پیپلز پارٹی تیزی سے مضبوط ہو رہی ہے۔ مختلف برادریوں، معززین اور بااثر شخصیات کی جانب سے گورنر پنجاب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور لوگ جوق در جوق پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ ملک امانت خان راول نے بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی توقعات اور انتخابی تیاریوں سے آگاہ کیا اور یقین دلایا کہ ضلع اٹک میں پارٹی کو مضبوط ترین قوت کے طور پر ابھارنے کے لیے وہ پوری توانائی کے ساتھ سرگرم رہیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے ملک امانت خان راول کے عزم اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی اور رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آنے والا دور پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا، اور عوام کی طاقت سے یہ جدوجہد مزید مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھے گی۔ #BilawalBhuttoZardari #sardarsaleemhaiderkhan #malikamanatkhanrawal #sardarfaizanhaiderkhan #PPP
malikamanatrawal
Dec 13
547
9K
10
21.8%
Cost:
Manual Stats:
Include in groups:
Products:
