83
286
0.08%
عید کی مبارک باد دینا اس کے بابرکت ہونے کی دعا دینا ہے، عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد دینا جائز، بلکہ مستحب عمل ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ایک دوسرے کو یہ دعا دیتے تھے کہ «تَقَبَّلَ اللّٰهُ مِنَّا وَ مِنْکُمْ صَالِحَ الْأَعْمَالِ»،(اللہ تمہارے اور ہمارے نیک اعمال قبول فرمائے )۔ علامہ شامی رحمہ اللہ نے محقق ابن امیر حاج سے نقل کیا ہے کہ ہمارے شام میں لوگ ایک دوسرے کو ”عید مبارک “ کہتے ہیں، تو اس کو بھی اس دعا کے عموم میں شامل کیا جاسکتا ہے، اس لیے جس شخص کے اعمال قبول ہوگئے تو وہ زمانہ اس کے لیے بابرکت ہوگیا، اس لیے برکت کی دعا دینا جائز ہے، اور چوں کہ ایسا #کرنا لازم یا واجب نہیں، اور ایک دعا ہے، اس لیے عید سے پہلے پیشگی یہ مبارک دینا منع نہیں ہوگا، لیکن اس کو لازم سمجھنا اور اس پر اصرار کرنا، اور نہ کرنے والوں پر نکیر کرنا شرعًا درست نہیں ہے۔ #عیدمبارک #eidmubarak #foryoupage #foryou #muslim #foru #foruyou
83
286
0.08%
Cost:
Manual Stats:
Include in groups:
Products: