mardanpolicekpk
May 23
28
380
927%
*مردان: ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر افریدی کا ڈی آر سی کاٹلنگ سرکل کا دورہ۔* ضلعی پولیس سربراہ نے ڈی آر سی کاٹلنگ کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے چیئرمین و ممبران سے ملاقات کی، اجلاس میں ایس پی رورل محمد نواب خان، ڈی ایس پی کاٹلنگ گلشید خان، ڈی آر سی چیئرمین گلفراز خان، وائس چیئرمین عنایت خان، ایس ایچ او مدثر خان سمیت دیگر ممبران اور مقامی پولیس افسران بھی موجود تھے، چیئرمین گلفراز خان نے ڈی آر سی کاٹلنگ کی کارکردگی اور سروسز کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔ اس موقع پر ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے ڈی آر سی ممبران کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر سیز عوام الناس کے تنازعات و مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے معاشرے میں شہریوں کو کورٹ کچہریوں کی بجائے بغیر کسی آدائیگی کے مدد و تعاون حاصل ہو رہا ہے،اور اس کی بدولت تھانہ جات اور عدالتوں پر بوجھ بھی کم ہوا ہے اور عوام الناس کے تنازعات آسانی کے ساتھ حل کئے جاتے ہیں،جو کہ قابل تحسین ہے۔انھوں نے ایس پی رورل نواب خان اور مقامی پولیس کو ہدایت کی کہ ڈی آر سی ممبران کے ساتھ بھرپور تعاون کو جاری رکھتے ہوئے ان کو درپیش مسائل حل کئے جائیں تاکہ ان کی خدمات سے عوام الناس کو مزید مستفید کیا جاسکے۔ ڈی آر سی چیئرمین و ممبران نے ڈی پی او مردان کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ عوام الناس کی خدمت کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا۔
mardanpolicekpk
May 23
28
380
927%
Cost:
Manual Stats:
Include in groups:
Products:
