4.9K
47K
28
1,180%
تمام پشتون بھائیوں کو پشتون کلچر ڈے مبارک ہو ۔ 23 ستمبر 2023 پشتون ثقافت کسی محسوس دن صرف سر پر پگڑی بندھ کر منانے کا نام نہیں بلکہ یہ ایک مکمل ضابطہ اخلاق یعنی کوڈ آف لائف (پشتون ولی) کا نام ہے جس کو اپنا کر پشتون حقیقی معنوں میں پشتون کہلاتا ہے ۔ پشتون 5 حروف پر مشتمل صرف ایک نام نہیں بلکہ اس کا ہر حرف اپنا کردار رکھتا ہے ۔ (پشتون) (پختون) ( پښتون) : پ: سے مطلب پت یعنی عزت و ناموس کی معنی مراد ہے۔ ش ، خ یا پھر ښ کا مطلب شیگڑہ ، خیگڑہ یا ښېګړه ہے جس سے مراد احسان ، خیر ، نیکی یا مدد کی ہے ۔ ت مطلب تورہ یعنی بہادری ، شجاعت مراد ہے ۔ و مطلب وفا یعنی وفاداری سے مشروط ہے ۔ ن سے مطلب ننگ یعنی غیرت مراد ہے۔ ۔ اگر ان اوصاف اور خصوصیات کو مدنظر رکھا جائے تو پختون کہلانے کا مستحق وہ شخص ہوسکتا ہے جو ان اوصاف کا حامل ہو حقیقی پختون یا پشتون میں اس قسم کے اوصاف ضروری سمجھے جاتے ہیں ۔ پشتو و پشتون اعلیٰ انسانی اقدار پر مشتعمل ایک فلسفہ ہے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ مرحوم پروفیسر پریشان خٹک صاحب کا قول ہے کہ پشتو مردانگی ہے اور مردانگی پشتو ہے ۔ اسی طرح پشتو انسانیت کی خدمت کا نام ہے ۔ پشتو تکبر سے پاک عاجزی کا نام ہے ۔ پشتو ظالم کے خلاف مظلوم کی آواز ہے ۔ پشتو صبر ، برداشت اور حوصلہ مندی کا نام ہے۔۔ پشتو حق پر قائم رہنے اور باطل کو زیر کرنے کا نام ہے۔ پشتو زیور ہے پشتو مردوں کی پگڑی اور عورتوں کی چادر ہے۔ پشتو عورتوں کی عفت اور پردہ ہے۔ نیز اس قسم کے بے شمار اعلیٰ اخلاقی تصورات کا نام پشتو ہے اور ان سب پر عمل کرنے والا پشتون کہلاتا ہے
4.9K
47K
28
1,180%
Cost:
Manual Stats:
Include in groups:
Products: