ch.maan_ranjha_22
Dec 20
116
397
21.7%
فرق پڑتا ہے!!!! جب ایک لڑکی وحشت رات میں کسی سنگدل کہ یاد آنے پر بے ساختہ تکیہ بھگوتی ہے اور کہتی ہے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا تو اس آنکھوں سے ٹپکنے والا گرم سیال اس بات کی گردان کرتا ہے کہ اس کو فرق پڑتا ہے، جب ایک نوجوان مرد سارا دن لوگوں پہ یہ ظاہر کرے کہ کسی کہ ہونے نہ ہونے سے اسے کچھ فرق نہیں پڑتا اور رات ہوتے ہی کسی کی یادوں کو دل سے نکالنے کے لیے رات بھر سگریٹیں پھونکے اور رات بھر جاگنے سے اسکی سرخ آنکھیں چیخ چیخ کہ کہہ رہی ہوتی ہیں کہ اسے فرق پڑتا ہے، جب فیس بک سکرول ڈاؤن کرتے ہوے آپکا ہاتھ اچانک کسی نام پہ تھم جائے، جب کسی کی تصویر دیکھ کر لاشعوری طور پہ انگلی سیو آپشن پہ کلک ہوجاے، جب قطع تعلقی کہ بعد بھی آپ اس شخص کا فون نمبر ڈیلیٹ کرنے کی ہمت نہ ہو، جب بھرے پڑے بازار میں اسکے پسندیدہ رنگ کے لباس دیکھ کر تھم جاؤ ، جب چاہتے ہوئے بھی کسی کے خیال کو جھٹک نہ پاو، جب کتاب کھولتے ہی کسی کی یاد دبے پاؤں چلی آے۔۔ جب چاے کا کپ اٹھاتے ہی اس سے مشترکہ یادیں ذہن کی سکرین پہ چل پڑیں، جب کسی اور کے نام میں بھی اسی کے نام کی گونج سنائی دے تو ہم مانیں یا نہ مانیں فرق پڑتا ہے۔۔ بہت فرق پڑتا ہے ۔۔۔
ch.maan_ranjha_22
Dec 20
116
397
21.7%
Cost:
Manual Stats:
Include in groups:
Products:
