1.9K
12K
5
13.4%
آج نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ لاہور کا پہلا ضلعی کانفرنس ریسرچ اینڈ پبلیکیشن سنٹر گلبرگ لاہور میں مرکزی صدر نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ نعمان خان وزیر کے صدارت میں منعقد ہوا کانفرنس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ، این ایس ایم مرکزی جنرل سیکرٹری نوید الرحمن سمیت مختلف تنظیموں اور لاہور میں نیشنل سٹوڈنٹس موومنٹ کے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ابوبکر محسود صدر لاہو ، حکمت یار کاکڑ جنرل سیکرٹری حمزہ گل ترجمان ، شہباب محسود نائب صدر ابرار نصر میڈیا ہیڈ کو اکثریت رائے کی بنیاد پر لاہور ضلعی کابینہ ممبرز منتخب کیے گئے لاہور کابینہ میں ایک خاتون رکن رمشا ملک کو لاہور خواتین کوارڈینیٹر کی ذمہ داری سونپ کر منتخب کی گئی۔ کانفرنس میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ میں چئیرمن محسن داوڑ، مرکزی صدر این ایس ایم نعمان خان وزیر جنرل سیکرٹری نوید الرحمن ، اور ابوبکر محسود اور دیگر مقررین نے خطابات کئے۔ کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اس خطے میں طلباء و طالبات اور نوجوانوں کی سیاسی تربیت اور پرورش انتہائی ضروری ہے اور یہی نوجوان اگے بڑھ کر ملک کی بھاگ دوڑ کو سنبھالینگے۔ کانفرنس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ ایک پرامن، مہذب اور باشعور معاشرے اور قوم کی تکمیل کیلئے حواتین کا کردار بھی اتنا ہی ضروری اور اہم ہے جنتا مرد کا، اس لئے حواتین نے اپنی مٹی، قوم اور معاشرے کی تعمیر میں فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ #NsmLahoreConference #mohsindawar #foryou #foryoupage #fy #tik #1m #tiktokpakistan
1.9K
12K
5
13.4%
Cost:
Manual Stats:
Include in groups:
Products: